Saturday November 30, 2024

شادی کے پہلے مہینے ہی 50 لاکھ روپے مانگ لیے اور کام کے لیے مجبور کیا۔۔۔ مایا خان نے اپنے سابقہ شوہر بارے تہلکہ خیزانکشافات کرڈالے

مایا خان کا شمار پاکستان کی نامور اور معروف ترین مارننگ شو ہوسٹ میں ہوتا ہے، یہ نجی ٹی وی چینل سے ایک شو کیا کرتی تھیں جنہیں ناصرف پورے پاکستان کی خواتین بلکہ مرد حضرات کی جانب سے بھی کافی پسند کیا جاتا تھا۔مایا خان کی مقبولیت کی وجہ ان کا دبنگ انداز تھا، یہ وہ ہوسٹ تھیں جو بنا کسی سے ڈرے صرف سچ کہا کرتی تھیں، جس کی وجہ سے لوگ انہیں پسند بھی کرتے تھے۔مایا خان کی شادی سال 2012 میں وسیم مولانی سے ہوئی،

لیکن شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں کی طلاق ہوگئی۔میزبان نے شائستہ لودھی کے یوٹیوب کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی طلاق اور شوہر سے متعلق پوشیدہ الفاظ میں سب کچھ بتا دیا۔مایا خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپنی شادی کی ناکامی کا ذمہ دار صرف خود کو ٹھہراتی ہیں یا سمجھتی ہیں کہ کہیں نہ کہیں اس آدمی کی بھی غلطی تھی؟ جس پر مایا نے جواب دیا کہ اب کیا فائدہ کسی کو قصور وار ٹھہرانے کا، وہ سارے میرے فیصلے تھے، جو غلط ثابت ہوئے ۔تاہم شائستہ نے ایک اور سوال کیا کہ کام کرنے والی خواتین کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ کہاں گھر سنبھالیں گی؟ وہ کہاں بچوں کا خیال رکھ سکیں گی؟ جس پر مایا نے شائستہ کی بات کاٹتے ہوئے ایک واضح اشارہ اپنے سابقہ شوہر کی طرف دیا اور کہا کہ جب وہ ہی شوہر آپ کو کہے کہ آپ نے ٹی وی کیوں چھوڑ دیا؟ آپ ٹی وی میں واپس جائیں، پھر؟ اگر ان ہی کے شوہر کہیں کہ آپ کا یہ کانٹریکٹ کتنے کا ہوا ہے؟

اگر ان ہی کے شوہر شادی کے پہلے ماہ میں ہی ان سے کہیں کہ مجھے 50 لاکھ روپے کی ضرورت ہے پھر؟ یہ بات کہہ کر مایا نے واضح طور پر اپنا اور اپنے شوہر کا ذکر کیا، اور بتایا کہ ان کے شوہر کس مزاج کے شخص تھے، انہوں نے شادی کے بعد کام کے لیے مجبور کیا جبکہ پہلے ہی مہینے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ بھی کردیا ۔مایا نے مزید کہا کہ لوگ بہت آسانی سے ٹی وی ہوسٹ پر باتیں بنا لیتے ہیں، ان کی ازدواجی زندگی پر سوالات اٹھاتے ہیں جبکہ ان کی اپنی زندگی بھی ٹھیک نہیں جا رہی ہوتی۔مایا خان کا مزید کیا کہنا تھا؟ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

https://youtu.be/eNLDfaZN55I

FOLLOW US