Saturday December 27, 2025

وزیراعظم عمران خان نےقوم کو وہ سہولت دینےکااعلان کر دیا جس کا سب کو بڑی بے صبری سے انتظار تھا

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار وسیع کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئےاقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈاکٹرفیصل سلطان نے درپیش مسائل ور ترجیحات پربریفنگ دی، ہیلتھ انشورنس پروگرام کا دائرہ کاربڑھانےپرتبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سیکنڈری ہیلتھ کیئراسپتال کی تعمیر سےمتعلق پیش رفت پربھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا

کہ صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے، حکومت کی کوشش ہےہیلتھ کارڈکادائرہ کاروسیع کیاجائے، صحت کی سہولیات کوبہتربنانے کی کوششوں کوتیزکیاجائے۔اس سے قبل صنعتوں کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی صنعتی عمل کےفروغ سےوابستہ ہے، صنعتی شعبےکودرپیش مسائل کا ترجیحی بنیادوں پرحل تلاش کیا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ مہنگی بجلی چھوٹی صنعتوں کےفروغ میں بڑی رکاوٹ ہے، مہنگی بجلی سےپیداواری لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے، صنعتی عمل کےفروغ اقدامات کیےجائیں، پیش کی جانےوالی تجاویزکوجلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔