Saturday November 30, 2024

وزیراعظم ہاؤس میں میرے ایکسیڈنٹ کی منصوبہ بندی ہوئی،خواجہ آصف کا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کےسیاسی مخالفین کو کہا کہ اس بندے کو فکس کرو۔ وزیراعظم ہاؤس میں منصوبہ بندی ہوئی کہ اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں یا اس کے اوپر ڈرگز ڈال دیتے ہیں۔نجی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے کےبعدوزیراعظم عمران خان نے میرے شہر کے سیاسی مخالفین کو کہا کہ اس بندے کو فکس کرو۔

انہوں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم ہاﺅس میں میرے خلاف منصوبہ بندی ہوئی کہ اس بندے کو فکس کرو ، اس کا ایکسیڈنٹ کروا دیتے ہیں،اس پر ڈرگز ڈال دیتے ہیں۔ گاڑی سے نکال کر تھپڑ مارنے، منہ کالا کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی۔ خواجہ آصف نے کراچی واقعہ کے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی واقعہ میں رینجرزکے لوگ ملوث ہیں ۔ بہت سے ادارے آپس میں ٹکرا رہے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ اس وقت معاملہ مفاہمت کی جانب جاتا نظر نہیں آرہا ۔ یہ ہائبرڈ ماڈل ناکام ہو چکا ہے، ہائبرڈ ماڈل نہ ہی پٹڑی پر چلا ہے اور نہ ہی نہ ہی بیٹری پر چل پایا ہے۔

FOLLOW US