سینئر تجزیہ کار و صحافی حامد میر نے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو نااہل قرار دے دیا ، انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی طرف سے گوجرانوالہ میں کیا گیا جلسہ نہیں بلکہ ہجوم تھا، جن رہنماؤں نے تقاریر کرنی تھیں وہ بروقت پہنچے ہی نہیں جب کہ لوگ پہلے پہنچ کر لیڈرز کا انتظار کر رے تھے ، حکومت اور اپوزیشن دونوں نااہل ہیں، اگر ان کے پاس کوئی حل نہ ہوا تو عوام کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، پھر حکومت اور اپوزیشن آگے جبکہ عوام ان کے پیچھے ہوں گے۔
اردو پوائنٹ کے ساتھ خصوصی گفتگو میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسے میں بہت سے لوگ آنے کے بعد واپس بھی چلے گئے کیوں کہ وہ اتنا لمبا انتظار تو نہیں کرسکتے، میں سمجھتا ہوں یہ بہت منظم جلسہ نہیں تھا، جس میں اپوزیشن نہیں بلکہ عمران خان اور ان کی حکومت کا کمال ہے کہ انہوں نے لوگوں کو اتنا تنگ کیا کہ وہ خود ہی آکر اکٹھے ہوگئے،اور اس کے خلاف نعرے لگائے، جب کہ اپوزیشن موجود ہی نہیں تھی، ان کی قیادت غائب تھی جو آہی نہیں رہی تھی، جب کہ لوگ بیٹھے انتظار کرتے رہے، وزیراعظم عمران خان کو چاہیئے کہ وہ سوچیں کیوں کہ ان کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں بلکہ عوام سے ہے۔ اردو پوائنٹ کے میزبان فرخ شہباز وڑائچ کی طرف سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تجزیہ کار نے کہا کہ جلسے آنے والے لوگوں کی توقعات تھیں کہ شاید مریم نواز، بلاول بھٹو زرداری یا فضل الرحمان ان کو ان کے مسائل کا حل دیں گے، ایک دو جلسوں میں عوام آکر سنیں گے کہ ان کے پاس کوئی حل ہے یا نہیں؟ اگر ان کے پاس کوئی حل نہ ہوا تو عوام کسی کے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، پھر حکومت اور اپوزیشن آگے جبکہ عوام ان کے پیچھے ہوں گے، کیوں کہ لوگ کسی کے نوکر تو نہیں ہیں کہ لیڈرز اپنی گاڑیوں میں بیٹھے ٹوئیٹس کر رہے ہیں کہ میرے کاررواں بہت لمبا ہے، بہت لوگ ہیں اس میں لیکن آپ نے کاررون کے لیے تو اعلان نہیں کیا تھا یہ تو جلسہ ہونا تھا جس کے لیے لوگ پہنچ کر انتظار کرتے رہے۔