Friday November 1, 2024

کورونا وائرس بپھر گیا۔!! 24 گھنٹوں کے دوران کیسز میں ریکارڈ اضافہ، پنجاب کے بڑے شہر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کرنے فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) کورونا کیسز میں بتدریج اضافہ جاری، 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں کورونا سے ایک اور شخص جاں بحق، مزید 68 افراد متاثر ، ڈپٹی کمشنر کا اظہار تشویش، کورونا کیسز والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے کوروناوائرس ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرانے والے تعلیمی اداروں اور ریسٹورنٹس کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا عندیہ دیدیا، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہاکہ مارکیٹس، شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کا مرکز بن چکے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے سخت فیصلوں کی حکمت عملی تیار کر لی ہے،

جن علاقوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو گا۔ ان علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی آپشن کو استعمال کیا جائے گا، گزشتہ 14 روز میں 686 افراد کورونا کا شکار ہوئے، شہر میں 14 روز میں چار اموات ہوئیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھاکہ شہر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب سختی کی جائے گی، عوامی مقامات، شادی ہالز، شاپنگ مالز میں ماسک، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ نہ ہونے پر اس کو سیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے گزشتہ رات سے شادی ہالز اور بیکرز کو سیل کرنا شروع کر دیا۔ شہر کی تمام تحصیلوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آج رات اور کل سخت کریک ڈاؤن کریں گے۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کے دوران لاہور میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 50401 اور 869 اموات ہوچکی ہیں،دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کورونا کیسز کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دنیا میں تقریبا ہر دس میں سے ایک شخص کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہو سکتا ہے اور ڈبلیوایچ او نے متنبہ کیا کہ آنے والے دن سخت ہوں گے۔

FOLLOW US