Saturday May 10, 2025

مسلم لیگ (ن) کو صرف ایک ہی صورت میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے گی۔۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے بینر اتارنے پر سوشل میڈ یا میں بحث شروع ہوئی تو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شاہراہوں پر بینر لگانے کا طریقہ بتا دیا ۔تفصیل کے مطابق حامد میر نے ایک ویڈیو شیئر کر کے بتا یا کہ یہ گوجرانوالہ ہے اور یہ ہے ہماری جمہوریت۔ گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے جلسے کا اعلان کیا ہے اور شہر میں اپوزیشن نے بینر بھی لگائے ہیں لیکن سرکاری ملازمین ان بینروں کو ہٹا رہے ہیں تا کہ اپنی نوکریاں بچا سکیں۔اینکر پرسن منصور علی خان نے اس ویڈیو کے ساتھ پیغام لکھا میں جمہوریت ہوں ۔

تو فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بینرز لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ مقامی حکومت کو درخواست دیتے ہیں اور میٹروپولیٹن کو فیس کی آدائیگی کے بعد بینرز یا ہورڈنگ لگائے جا سکتے ہیں، مفت خوری والی عادتیں تبدیل کریں۔ادھر شہباز گل نے حامد میر کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میر صاحب بینر لگانے کے پیسے دینے پڑتے ہیں ویسے ہی جیسے اخبار میں اشتہار دینے کے پیسے۔ پچھلے سال لاہور میں پنجاب سپورٹس کے ایڈوائیزر ریسلنگ کا مقابلہ کروا رہے تھے۔ بغیر پیسے دئیے بینر لگ گئے جو کہ انتظامیہ نے اتار دئیے۔یہ روٹین کی بات ہے۔ ان کو کہیں پیسے دیں بینر لگ جائیں گے۔