Thursday November 28, 2024

نوازشریف کو اب کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ حکومت نے نوازشریف کا والیم 10 کھولنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی صابر شاکر نے کہا ہے کہ حکومت نے نوازشریف کا والیم 10 کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، والیم 10میں مختلف سفارتی اور غیرسفارتی ممالک کے ساتھ قانونی معاہدے، آف شورکمپنیز کی تفصیلات شامل ہیں، نوازشریف کو اب کسی قسم کی کوئی رعائت نہیں دی جائے گی۔ انہو ں نے اپنے تبصرے میں کہا کہ شریف فیملی اور مولانا فضل الرحمان حکومت گرانے کیلئے میدان میں اترنا چاہتے ہیں۔ معلومات ساری موجود ہے کابینہ ایک ہفتے میں جو فیصلے کیے ان میں آرمی چیف اور وزیراعظم مسلسل ایک بات کہتے آرہے تھے ففتھ جنریشن اور ہائبرڈ وار ہے اور سوشل میڈیا کا استعمال ،

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان میں کچھ گڑ بڑ پھیلانی تھیں۔کابینہ نے ان تمام ویب سائٹ پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا، ٹک ٹاک پر پابندی لگ چکی ہے۔ باقی ویب سائٹ کیلئے پی ٹی اے نے رولز بنا لیے ہیں۔ پاکستان میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو تو کنٹرول کرسکتے ہیں، لیکن سوشل میڈیا کو کنٹرول کرنا مشکل ہے۔ نوازشریف تین بار وزیراعظم رہنے کے بعد پکڑے گئے ہیں۔ نوازشریف نے کچھ چیزیں ریکارڈ کی ہوئی ہیں، وہ آہستہ آہستہ ان چیزوں کو باہر لا رہے ہیں۔آرمی چیف نے کھل کر جمہوریت ، آئین قانون کی بات کی، ہائبرڈ وار کی بات کی، یہ اس لیے کی ہیں کہ عسکری قیادت سے مطالبات کیے گئے ہیں کہ آپ موجودہ حکومت کی بجائے ہمیں آگے لے کر آئیں، یہ یقین دہانی باہر سے بھی کروا رہے ہیں۔ عسکری قیادت کو کہا گیا کہ ہم آپ کے ساتھ پاور شیئرنگ کا فارمولہ طے کرلیتے ہیں۔نیب کے پاس چھوٹے میاں کے کچھ ٹھوس ثبوت ہیں، 1044ملین ڈالر کی منی ٹریل، بینک اکاؤنٹس مل گئے ہیں۔جعلی ترسیلات بھی پکڑی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک اہم اقدام اٹھایا جارہا ہے، والیم 10کو کھولنے کی بات کی گئی ہے۔والیم 10کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، والیم 10میں مختلف ممالک کے ساتھ ایم ایل اے، پانامہ سمیت آف شورکمپنیز ہیں، ایسے ممالک بھی شامل ہیں جن کے ساتھ پاکستان کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

FOLLOW US