قصور (ویب ڈیسک) سی سی پی او عمر شیخ نے ایک اور تھانیدار گرفتار کروا دیا۔ اطلاعات کے مطابق سی سی پی او عمر شیخ نے ناقص تفتیش پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کروا دیا ۔ سی سی پی او نے ناقص تفتیش اور شواہد مسخ کرنے پر ایک اور تھانیدار کو گرفتار کروا دیا، تھانہ چوہنگ میں تعینات اے ایس آئی صادق حسین نے طمع نفسانی کی خاطر غلط تفتیش کی اورانوسٹی گیشن ونگ میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر صادق نے دوران انکوائری شواہد مسخ کئے۔ انکوائری میں قصور وار ٹھہرنے پر اے ایس آئی صادق کو تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا،۔
تھانیدار کےخلاف تھانہ چوہنگ میں مقدمہ درج کر کےحوالات میں بند کر دیا گیا۔ سی سی پی او کا کہنا یے کہ ناقص تفتیش کی وجہ سے سائلین کو انصاف نہیں ملتا اورمیرٹ پر تفتیش نہ کرنے والے افسران کےخلاف زیرو ٹولرنس پالیسی ہے۔ یاد رہے اس سے قبل گجر پورہ میں ایک سال قبل نجی ٹارچر سیل بنانے پر معطل ہونے والے سابق ایس ایچ او رضا جعفری اور تین اہلکاروں کو سی سی پی او نے حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔ سی سی پی او محمد عمر شیخ نے انسپکٹر سمیت چار تھانیداروں کو حوالات میں بند کروا دیا، انسپکٹر رضا جعفری سمیت تین اے ایس آئی عمران، شہزاد اور عمران بھی حوالات میں بند کر دیا گیا ۔اہلکاروں نے گزشتہ سال کرول جنگل میں نجی ٹارچر سیل میں شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا جبکہ اہلکاروں کے تشدد سے امجد ذوالفقار نامی شہری کی ہلاکت بھی ہوئی تھی۔ انکوائری افسر نے نجی ٹارچر سیل میں غیر قانونی حراست اور تشدد کرنے پر اہلکاروں کےخلاف سخت سے سخت کارروائی کی سفارش کی اور سابق ایس ایچ او نے اہلکاروں کے ہمراہ طمع نفسانی اور رشوت کے حصول کیلئے شہریوں کو غیر قانونی حراست میں رکھا تھا۔ پولیس اہلکار غیر قانونی حراست میں شہریوں پر تشدد کرتے تھے جن کے خلاف تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔