Thursday November 28, 2024

500 سے زیادہ کی ٹرانزیکشن پر 24 روپے کی کٹوتی کی بھی تجویزدیدی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے اقتصادی نظام میں انقلابی اصلاحات پر کام شروع کردیا اور بڑے نوٹ ختم کرنے کی تجویز کے علاوہ کاغذ کی جگہ پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے ، 500 سے زیادہ کی ٹرانزیکشن پر 24 روپے کی کٹوتی کی بھی تجویز آگئی، یہ تجاویز وزات خزانہ اور اقتصادی ماہرین کی مدد سے کی گئیں جو وزارت خزانہ ، سٹیٹ بینک اور حکومت کو بھجوائی جائیں گی ۔جی این این نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ بعض حلقوں کی جانب سے تجویز دی گئی کہ کاغذ کے کرنسی نوٹ ختم کرکے ان کی جگہ پر پلاسٹک کی کرنسی متعارف کروائی جائے ، پانچ ہزار ،

ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ ختم کر کے ملک کی سب سے بڑی کرنسی سو روپے کردی جائے ، بڑے نوٹ ختم ہونے سے رشوت اور کرپشن کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ شناختی کارڈ ختم کرکے ڈیبٹ کارڈ ہی ڈیجیٹل بنانے کی تجویز پرغور کیا جارہاہے ، تجویز میں یہ بھی شامل ہے کہ پانچ سو سے زائد رقم کا لین دین کارڈ کے ذریعے کیاجائے، پانچ سو روپے سے زائد کی ٹرانزیکشن پر چوبیس روپے کی کٹوتی کی جائے اور وہ رقم براہ راست قومی خزانے میں جمع ہوگی ، اس رقم کے بدلے شہریوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکتی ہیں، صارفین کو براہ راست ٹیکسز میں چھوٹ دی جاسکتی ہے ۔

FOLLOW US