Saturday December 27, 2025

حکومت کی جارحانہ حکمت عملی ، وزیراعظم نےوزرا کو کون سے بڑا ٹاسک سونپ دیا؟ بڑا دعویٰ کردیاگیا

لاہور(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپوزیشن سے متعلق بڑا ٹاسک وزراء کو سونپ دیا۔جی این این کے پروگرام ” ویوپوائنٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان نے وزراء کی کارکردگی کو سراہا ہے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارحانہ موڈ میں رہیں اور اس کے ساتھ ہی ایک مونیٹرنگ سیل بھی قائم کردیا جس میں سب وزراء اور پارٹی ترجمانوں کو چیک کیا جائے گا کون حکومت کا بیانیہ کس طرح سے لے کر چلتا ہے۔