Tuesday April 30, 2024

بڑھتی عمر کا اثر۔۔آئی پی ایل میں بیٹنگ کے دوران دھونی کھانستے اور ہانپتے نظر آئے

دبئی (نیوز ڈیسک) چنائی سپرکنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پربڑھتی عمر کا اثر نمایاں ہونے لگا۔ سن رائزرحیدرآباد سے میچ میں 39 سالہ دھونی نے 36 بالز پر ناٹ آؤٹ 47 رنز بنائے تاہم ٹیم 7 رنز سے میچ ہار گئی، یہ چنائی کی 4 میچز میں تیسری شکست ہے، اس بار بھی دھونی نے شروع میں سست بیٹنگ کی جب کہ آخری 2 اوورز میں وہ کھانستے اور ہانپتے ہوئے دکھائی دیے۔ اس بارے میں انھوں نے کہا کہ گرمی کی وجہ سے میرا گلا سوکھ گیا تھا، اسی وجہ سے کھانس رہا تھا، میں نے کوشش تو بہت کی مگر گیند بیٹ پر آ نہیں رہی تھی، اس لیے بہت سی گیندیں ضائع ہوئیں۔

FOLLOW US