Saturday November 30, 2024

کرپشن میں شریف فیملی نے زرداری کو بھی پیچھے چھوڑدیا،کون سے کباڑی کے نام پر کروڑوں کی ٹرانزیکشن کی ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آیباد(نیوز ڈیسک) شریف فیملی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں چپڑاسی، مزدور اور پاپڑ والے کے بعد کباڑی بھی سامنے آگیا۔نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کے اکاؤنٹ سے گوجرانوالہ کے کباڑی اظہر حسین مغل کے نام پر اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے منتقل ہوئے جب کہ اظہر حسین کے نام پر سوفٹ کوڈ کے ذریعے سلمان شہباز کو ایک کروڑ 37 لاکھ 9 ہزار 151 روپے منتقل ہوئے۔دستاویزات کے مطابق اظہر حسین کے شناختی کارڈ نمبر سے 2012 میں 3 ٹرانزیکشن کے ذریعےسلمان شہباز کو رقم منتقل ہوئی جب کہ اظہر حسین نے دوران تفتیش رقم منتقلی سے لاعملی کا اظہار کیا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر حسین نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں اس کی کباڑی کی دکان ہے۔ علاوہ ازیں نیب ذرائع کاکہنا ہے کہ اظہر حسین کا دفعہ 161 کا بیان ریکارڈ کر کے ریفرنس کا حصہ بنا دیا گیا ہے جب کہ اظہر حسین شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفنس میں بطور گواہ بھی پیش ہوگا۔

FOLLOW US