لاہور(نیوز ڈیسک) نیب نے آج منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ نواز شریف نے ہدایات جاری کی ہیں کہ شہباز شریف کی عدم موجوگی میں مریم نوا زپارٹی کی قیادت کریں گی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی گرفتاری کے پیش نظر متبادل قیادت کیلئے پارٹی میں مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ اسی حوالے سے سینئر صحافی شاہین صہبائی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز ہار گئے جب کہ مریم کی جیت ہو گئی، اعلیٰ عدالت نے شہباز شریف کی ضمانت کرپشن کیس میں مسترد کی اور مریم نواز انکو سیاسی قیدی بنا رہی ہیں
مگر وہ خوش ہیں کے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے لیے اب ن لیگ کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں آ گئی ہے – شہباز شریف خاندانی جنگ ہار گئے ہیں۔۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو نیب نیازی گٹھ جوڑ نے گرفتار کیا۔جن لوگوں نے پاکستان کی خدمت کی انہیں نشان عبرت بنایا جا رہا ہے۔ گذشتہ دو سال سے نیب نیازی گٹھ جوڑ اپوزیشن کی آواز کو دبانا چاہتا ہے۔ عمران خان کے حکم پر آج نیب نے شہباز شریف کو گرفتار کیا۔ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر کوئی سوال نہیں اٹھاتا،ہر مخالف کی آواز کو بند کیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت دلیر اور بہادر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کے فیصلے کو قبول کرتے ہیں۔عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزامات ہیں، انہیں نہیں بلایا جاتا۔ اربوں کھربوں کھانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا،پی ٹی آئی حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
SHEHBAZ NABBED: Lahore High Court cancelled bail in a CORRUPTION CASE but Maryam Nawaz says he is a Politics Prisoner and its victimisation.She has finally got the party control to start a war against the Establishment. She is happy today. Shehbaz HAS LOST the internal family war
— SHAHEEN SEHBAI (@SSEHBAI1) September 28, 2020