Thursday November 28, 2024

گرمی کو کہہ دیں بائے بائے، ہفتے کی شام کی بارش کےبعد سردی کو خوش آمدید، بارش کتنے دن رہے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے مون سون ہواؤں کے ہفتہ کی شام سے پاکستان میں داخل ہونے اورہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران جنوبیپنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔دوسری وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو روز تک موسم خشک اور میدانی علاقوں میں گرم رہے گا۔ اپنے بیان میں غلام سرور خان نے کہاکہ 27سے 29ستمبر کے دوران بالائی پنجاب سمیت خیبر پختونخوا،

گلگت،کشمیر اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی۔ غلام سرور خان نے کہاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران اٹک سمیت خطہ پوٹھوہار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہاکہ بارش کے باعث ان علاقوں میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے شہر میں جاری جزوی گرمی کی لہر میں کمی آگئی ہے۔اس ضمن میں ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفرازنے بتایاکہ کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران درجہ حرارت 34سے36 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں جمعہ کو سمندری ہوائیں 22 سے 25کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتی رہیں۔

FOLLOW US