لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ لیگی رہنماؤں نے عسکری قیادت سے ہونے والی میٹنگ میں کہا کہ ہم عمران خان سے زیادہ تابعداری کریں گے۔جب کہ احسن اقبال نے نیب مقدمات سے آزادی کی درخواست کی۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ شیخ رشید کی معلومات 100 فیصد درست ہیں۔ن لیگ کی 2 نہیں 2 سے زیادہ ملاقاتیں ہوئیں۔ جس میں ترلہ منت انتہا ہوا۔جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیے سے متعلق بھی بات کی گئی۔لیگی رہنما احسن اقبال نے خواجہ آصف سے زبردستی میٹنگ میں جانے کا مطالبہ کیا اور یہ میٹنگ میں گئے تو لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لا رہے ہیں
اور ہم عمران خان کی حکومت گرانے کی پوزیشن میں ہیں تاہم ہم اس میں مداخلت نہیں چاہتے۔ تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران احسن اقبال نے ایک جنرل سے درخواست کی نیب مقدمات سے میری جان چھڑا دیں۔واضح رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر شیخ رشید نے انکشاف کیا تھا کہ لیگی رہنماؤں کی آرمی چیف سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ ذرائع کی جانب سے سابق گورنر سندھ زبیر عمر اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کے درمیان ہوئی ملاقاتوں کی تفصیلات جاری کی گئی۔ زبیر عمر نے آرمی چیف سے ملاقاتوں سے قبل رائیونڈ میں مریم نواز سے ملاقات کی تھی۔ مریم نواز سے ملاقات کے بعد ہی زبیر عمر راولپنڈی آرمی چیف سے ملاقات کیلئے گئے۔ ملاقات میں زبیر عمر نے آرمی چیف کو مریم نواز کا پیغام پہنچایا۔ زبیر عمر نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کی آپ سے کوئی لڑائی نہیں ہے وہ صرف اپنے والد کا دفاع کر رہی ہیں۔ التجاء ہے کہ انہیں ریلیف دیا جائے۔ دوسری جانب رہنما ن لیگ اور سابق گورنر سندھ زبیر عمر کی جانب سے آرمی چیف سے ہوئی ملاقاتوں کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ زبیر عمر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف سے ہوئی ملاقاتیں نواز شریف اور مریم نواز سے متعلق نہیں تھیں، جب ملاقات کیلئے گیا تو جاتے ہی یہ بات واضح کی تھی۔ زبیر عمر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر باجوہ سے ان کے دیرینہ تعلقات ہیں، پہلے بھی ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔