Friday November 29, 2024

پاک افغان بارڈر پر سرحد پارسے حملہ پاک فوج کا جوان شہید

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان بارڈر پر باجوڑ سیکٹر میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک سپاہی جام شہادت نوش فرما گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی سی پی آر کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد سے پاکستانی فوج کی چوکی پر فائرنگ ہوئی ہے۔فائرنگ کا واقعہ گذشتہ رات باجوڑ سیکٹر پر پیش آیا۔ پاکستانی چیک پوسٹ کی فائرنگ سے 24 سالہ سپاہی صابر شاہ شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کا معاملہ باقاعدگی سے اٹھا رہا ہے۔افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاپئیے۔واضح رہے کہ اس سے قبل 17 جولائی کو بھی باجوڑ میں سرحد پار سے ایک حملہ ہوا تھا ۔پاکستان اور افغانستان کے قریبی علاقے میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ سات زخمی ہوگئے تھے۔

FOLLOW US