Thursday November 28, 2024

پٹواریوں کی عیاشیاں ختم۔وزیراعظم نے نظام ختم کرنے کاحکم جاری کردیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے تعمیرات کے شعبے سے متعلقہ افراد کے لئے نظام آسان بنانے کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تمام صوبوں میں ایسے آن لائن نظام کو متعارف کرایا جائے جو استعمال میں آسان اور صارفین کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرے۔پٹواری اوربدعنوانی کے کلچر کے خاتمے اور اراضی انتقال و دیگر معاملات میں ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ بدعنوانی یا عوام کے لئے بے جا مسائل کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی یقینی بنائی جائے. کراچی کے ماسٹر پلان

کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ ‘ تعمیرات اور ترقی کے ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ صوبہ سندھ میں 17شہروں کے ماسٹر پلانز کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ تین شہروں کے ماسٹر پلان مرتب کر لئے گئے ہیں چھ شہروں کے پلانز کو دسمبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی جبکہ بقیہ آٹھ کے ماسٹر پلان جون 2021 میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ کراچی ماسٹر پلان 2047 کے کام کا دسمبر میں آغاز کر دیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری کے پی نے بتایا کہ دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ انضمام شدہ علاقوں کے شہروں کے ماسٹر پلانز کو بھی مرتب کیا جا رہا ہے۔کراچی شہر میں بغیر کسی منصوبہ بندی کے بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر وزیر اعظم نے خاص طور پر ہدایت کی کہ شہر قائد کے ماسٹر پلان کو کم سے کم وقت میں مرتب کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔

FOLLOW US