اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیرکا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے رابطہ، بذریعہ ٹیلی فون ہوئے رابطے کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ عادل الجبیر نے پیر کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دوران رابطہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان،
سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔ بات چیت کے دوران دونوں رہنماوں کی جانب سے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین، دہائیوں پر محیط، دیرینہ اور گہرے، برادرانہ مراسم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹیجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔