Monday November 25, 2024

لاہور میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ موٹروے پر پیش نہیں آیا، وفاقی وزیر مراد سعید کا دعویٰ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرمواصلات مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں یہ راگ الاپا جا رہا ہے کہ سانحہ موٹروے، موٹروے پر ہوا ہے لیکن میں اس بات کی ذمہ داری لیتا ہوں کہ یہ سانحہ موٹروے پر نہیں ہوا ہے لیکن یہ بات اہم نہیں ہے کہ یہ واقع کہاں ہوا ہے، ہمیں ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانا ہی ہمارا اولین فرض ہے، امر یہ ہے کہ ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں، میں اس واقع کا ذمہ دار اس لیے ہوں کہ میں بھی ایوان کا ممبرہوں، ہرایوان کا ممبراسکا ذمہ دارہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مراد سعید نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں زیادتی کیس پر بات نہیں ہورہی بلکہ میرے استعفیٰ پر بات ہو رہی ہے اگر میں ذمہ دار ہوں تو ہر ایوان کا ممبراسکا ذمہ دارہے، افسوس ہے کہ بحث میرے استعفٰے پر کی جارہی ہے، لیکن اگر میرے استعفٰے سے ان ملزمان کو سزا مل سکتی ہے تو میں استعفیٰ دینے کے لیے تیار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اچھا نہیں لگتا کہ واقع کہاں ہوا ہے اس کے بارے میں میں بیان کرو،واقع کراچی میں بچی کے ساتھ ہو یا کسی جنگل میں ہو ہم سب اس کے ذمہ دار ہیں ہم اس کی ذمہ داری سے ہٹ نہں سکتے،130 موٹروے ہیلپ لائن پر جب کال کی جاتی ہے وہ یہ نہیں کہتے کہ ہماری ذمہ داری نہیں یا ہمارا علاقہ نہیں ہے،بلکہ کنیکٹ کرکے پیٹرول بھی بھرا جاتا ہے، کوئی بھی مصیبت درپیش ہوتو اسکا حل نکالا جاتا ہے، لیکن یہ واقع موٹروے پر ہوا ہی نہیں ہے لیکن بطورپاکستانی شہری ذمہ داری ہے کہ ملک اور ریاست میں قوانین کی پاسداری اور عمل میں لائی جائے۔یہ سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے، ہمیں ان بچیوں کواحساس دلانے کی ضرورت ہے کہ بچی خدا کی رحمت ہے کمزوری نہیں ہے۔

FOLLOW US