Friday November 29, 2024

وفاقی حکومت کا دینی مدارس کیلئے 9 کروڑ روپے سے زائد ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نیگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ہے، یہ گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ کی نئی ترمیمی پالیسی بھی تیار کی ہے، پالیسی میں معذور افراد کو سفری سہولت دینے کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موبائل نیٹ ورکس رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹیحی برائے 23-2020 بھی تیار کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں سمریوں کو منظوری کے لیے 16ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔

FOLLOW US