Friday November 29, 2024

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق

ہری پور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نائب صدر ملک طاہر اقبال کو نامعلوم افراد نے اندھا ددھند فائرنک سے مار ڈالا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نامعلوم افراد نے ہری پور کے علاقے ٹیٹرہ میں ملک طاہر اقبال کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔جس سے وہ جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعے میں ڈرائیور سمیت تین افراد کے زخمی ہونےکی بھی اطلاعات ہیں۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع ہوچکی ہیں، زخمی افراد کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US