ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے یکم جنوری2021ء سے شہریوں کیلئے ہر طرح کی آمدورفت بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے، اگلے سال جنوری میں بری، بحری اور فضائی راستوں پر سفری سرگرمیوں کیلئے ٹریفک سسٹم بحال کردیا جائے گا، سعودی عرب میں کووڈ19 کے باعث آمدورفت کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب نے یکم جنوری2021ء سے شہریوں کیلئے بری، بحری اور فضائی راستوں پر سفری سرگرمیوں کیلئے ٹریفک سسٹم بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی عرب میں کوویڈ19 کے باعث آمدورفت کی سرگرمیاں معطل کی گئی تھیں۔ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں مسلسل کمی کے باعث کاروباری اور دیگر سرگرمیوں کو مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے۔ جس کے تحت سعودی عرب نے تجارتی سرگرمیوں سمیت زمینی، فضائی اور بحری راستوں پر مملکت میں آمدورفت کیلئے تمام تر سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت آئند سال یکم جنوری سے تمام راستوں پر شہریوں کیلئے آمدورفت کا سلسلہ بحال کردیا جائے گا۔ یاد رہے سعودی عرب میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے انتہائی اقدامات کے باعث یومیہ کیسز میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یومیہ کیسز میں بتدریج کمی ہورہی ہے۔ گزشتہ24 گھنٹے میں601 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے ساتھ مملکت میں مجموعی کیسز کی تعداد3 لاکھ 25 ہزار651 ہوگئی ہے۔ اسی طرح 1034 مریض صحت ہوئے جس کے ساتھ صحت یاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 2870 ہوگئی ہے۔ تاہم اموات کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ24 گھنٹے میں 28 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 268 ہوچکی ہے۔