Friday November 1, 2024

سانحہ گجر پورہ کے ملزمان کو بدقمست درندے کہنے پر رہنما تحریک انصاف شہباز گل شدید تنقید کی زد میں

لاہور(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے ایک پیغام میں مشیر وزیراعظم شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ وہ “بدقسمت درندے” ہیں جو اس واقعہ میں ملوث تھے۔ پنجاب پولیس جلد ہی انہیں گرفتار کرکے سزا دلوائے گی۔ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب سے رابطے میں ہیں۔ ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے زیادتی کیس میں مشیر وزیراعظم شہبازگل کی جانب سے ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل کا مظاہرہ کیا، سوشل میڈیا صارفین نے ان کے الفاظ “بدقسمت درندے” پرسخت مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر صارف افتخار حسین کا کہنا تھا کہ اسکا مطلب ہوا کہ اگر انکا ڈی این اے نہ ملتا تو بد قسمت نہ ہوتے۔ میرے خیال سے یہ سب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔ ایک اورٹوئٹرصارف نے مشیر وزیراعظم شہبازگل کی اصلاح کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمت نہیں بدبخت کہتے ہیں عمرشیخ جیسے درندے تم لوگوں کی صفوں میں موجود ہیں صفاٸی اپنے گھر سے شروع کروں۔ خیال رہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،آئے روز حکمران جماعت کی جانب سے ایسے متنازعہ بیانات سامنے آتے ہیں جس کی وجہ ہزیمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، علا وہ ازیں سی سی پی لاہورعمرشیخ نے بھی موٹروے زیادتی کیس میں متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد حکمران جماعت کی صفوں میں ہلچل مچ گئی تھی،سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے اپنے بیان پر معذرت بھی کی تھی تاہم سی سی پی اولاہور کو بھی کافی زحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے، متنازعہ بیان پرسی سی پی او لاہور عمر شیخ سے تحریری جواب بھی طلب کیا گیا ہے۔

FOLLOW US