Saturday November 30, 2024

میں توروزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں، بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے نئی بحث چھیڑ دی

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمارنے کہا ہے کہ میں صحت کی غرض سے روزانہ صبح کو گائے کا پیشاب پیتارہا ہوں۔ ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہناتھا کہ وہ ہر روز صبح گائے کے پیشاب کو آیورویدک دوا کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔اکشے کمار نے حال ہی میں معروف برطانوی ایڈونچرس بیئرگرلز کے معروف شو ”دی وائلڈ ود بیئر گرلز” شو میں شرکت کی تھی۔ اس شو کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ہاتھی کی لید (فضلی)سے تیار چائے پی تھی جس کے کافی تذکرے رہے ہیں۔ اسی پروگرام کے حوالے سے انسٹاگرام پر اداکارہ ہما قریشی،

لارا دتہ اور بیئر گرلز کے ساتھ لائیو شو کے دوران انہوں نے گائے کے پیشاب پینے کا انکشاف کیا۔ ویڈیو انٹرویو میں ہما قریشی نے اکشے کمار سے پوچھا کہ آخر انہوں نے ہاتھی کی لید سے تیار گئی کی چائے پینے کی ہمت کیسے کی ہوگی اور اس کے لیے انہیں کیا کرنا پڑا ہوگا اس کے جواب میں اکشے نے کہا، ”میں بہت پریشان نہیں ہوا۔ میں تو اتنا پرجوش تھا کہ فکر کی کوئی بات ہی نہیں تھی کیونکہ میں ہر روز صبح گائے کے پیشاب کو آیورویدک دوا کے طور پر استعمال کرتا رہا ہوں، تو میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی۔گائے کا پیشاب پینے سے متعلق ان کے اعتراف پر سوشل میڈیا پر باس بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اکشے آج کل اپنی فلم بیل باٹم کی شوٹنگ کے لیے اسکاٹ لینڈ میں ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ ہما قریشی اور لارا دتہ بھی ہیں، فلم آئندہ برس ریلیز ہوگی۔

FOLLOW US