Saturday November 30, 2024

اسلام آبادہائیکورٹ ، ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ کی مزید وکالت کرنے سے معذرت

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس غلام اعظم قمبرانی کی عدالت میں زیر سماعت ماڈل گرل ایان علی کیس میں کسٹم حکام کی طرف سے دائر اپیل میں وکیل سردار لطیف کھوسہ نے ایان علی کی مزید وکالت کرنے سے معذرت کرلی۔کسٹم حکام کی طرف سے دائر اپیل پر سماعت کے دوران ماڈل آیان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کی جانب سے ان کے جونیئر عدالت پیش ہوئے اور لطیف کھوسہ کی طرف سے آیان علی کیس میں وکالت نامہ واپس لینے کی استدعاکرتے ہوئے کہاکہ آیان علی اشتہاری ہے

خود پیش ہوکر صفائی دے،عدالت وکالت نامہ واپس لیے جا نے پر سماعت ملتوی کردی۔یادرہیکہ کسٹم کی خصوصی عدالت نے کسٹم کی ایان علی کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی، کسٹم حکام نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انکوائری کرنے کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، کسٹم عدالت نے فیصلے میں کہا تھا ملزمہ کی ملکیتی رقم کو منی لانڈرنگ کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا،اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت جرم کے ذریعے کمائی گئی رقم منی لانڈرنگ کے زمرے میں آتی ہے،درخواست میں استدعاکی گئی کہ ملزمہ ایان علی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت تفتیش کی اجازت دی جائے۔

FOLLOW US