Thursday November 28, 2024

بھارت میں کورونا پھیلاؤ بدترین صورتحال اختیار کرگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ کے قریب کیسز رپورٹ

دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹے میں90 ہزار کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ جب کہ 1065 مریضوں کی اموات ہوئی ہے، بھارت میں مجموعی کیسز کی تعداد41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس سے کورونا کیسز کی بدترین صورتحال سامنے آئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 90 ہزار 633 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ ایک روز میں اموات کی تعداد ایک ہزار 65 ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 41 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلنے کی تیز رفتار کے پیش نظر بھارت کا عالمی سطح پر دوسرے نمبر پر آنے کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ کورونا کیسز امریکا میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 64 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔ دنیا میں41 لاکھ 23 ہزار مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر برازیل ہے۔ جبکہ بھارت کا تیسرا نمبر ہے۔ دوسری پاکستان کی صورتحال کو دیکھا جائے تو اللہ کا شکر ہے کہ پاکستان میں صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال دن بدن بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب تک تقریباً 96 فیصد مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 679 ہے جس میں سے 2 لاکھ 85 ہزار 898 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 343 کا انتقال ہوا ہے۔ اتوار کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 277 مریض اور 3 اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ 3 ہزار 345 مریض شفایاب ہوئے، مزید یہ کہ بلوچستان کے گزشتہ روز کے 72 کیسز کی تصدیق بھی آج ہوئی۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو سامنے آیا تھا۔ اسی طرح مشرق وسطیٰ کے ممالک میں بھی کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے۔

FOLLOW US