ممبئی (ویب ڈیسک) نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی رپورٹ کےمطابق رہیا چکرابورتی منشیات کے استعمال میں ملوث پائی گئی ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سلسلے میں این سی بی نے رہیا چکرابورتی کی واٹس ایپ چیٹ کا جائزہ لیا جس سے انہیں معلوم ہوا کہ اداکارہ منشیات خریدتی اور دوسروں کو بیچتی بھی رہی ہیں ، این سی بی کی طرف سے جمعے کے روز رہیا چکرابورتی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ، جس کے بعد این سی بی نے رہیا کے بھائی شواک چکرابورتی اور سشانت سنگھ کے مینیجر سیموئیل میراندا
سے بھی 9 گھنٹوں تک تفتیش کی گئی جنہیں بعد ازاں جمعے کی رات گرفتار بھی کرلیا گیا ۔رہیا چکرابورتی سے متعلق کرائم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی دیگر لوگوں سے ہونے والی واٹس اپ گفتگوسے منشیات کی خریداری ، اس کو بیچنے ، اس کے استعمال اور اس کی نقل و حمل کا اشارہ ملتا ہے جوکہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ایک مجرمانہ فعل ہے ۔اس سلسلے میں رہیا چکرابورتی کو اتوار کے روز طلب کیے جانے کا امکان ہے جس کے بارے میں چہ مگوئیاں ہیں کہ ان سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں گرفتار بھی کرلیا جائے گا ۔دوسری طرف جمعے کے روز گرفاتر ہونے والے شواک چکرابورتی اور سیموئل میراندا کو مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو ممبئی میں پیش کیا جائے گا جہاں این سی بی ان کو 4سے 6 روز کیلئے اپنی تحویل میں لینے کی استدعا کرے گی ۔ زرائع کے مطابق شواک اور مراندا کی طرف سے منشیات استعمال کیے جانے کا ٹیسٹ تاحال نہیں کیا گیا ۔ این سی بی کی تفتیش کے دوران شواک چکرابورتی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنی بہنے کے کہنے پر منشیات کی خریداری کی ۔ این سی بی ذرائع کے مطابق رہیا کے بھائی نے ناصرف سشانت سنگھ کیلئے معاون کا کردار ادا کیا بلکہ بالی ووڈ کے کئی اور ستاروں کو بھی منشیات فراہمی کیلئے انتظامات کیے ۔