Thursday November 28, 2024

وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100ارب بحالی پیکیج کا اعلان کردیا مسائل حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی قائم

کراچی (ویب ڈیسک) وزراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100ارب بحالی پیکج کا اعلان کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے، کمیٹی تین سالوں میں نالوں کی صفائی،صاف پانی، سیوریج سسٹم ،سالڈ ویسٹ، ٹرانسپورٹ، سڑکوں اور بی آرٹی کی لائنز کے مسائل کو حل کرے گی،یہ تمام کام اسی پیکج میں کیے جائیں گے، پیکج وفاق اور سندھ نے ملکر دیا ہے۔ انہو ں نے وزیراعلیٰ سندھ اورگورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے تمام مسائل کے حل کیلئے پی سی آئی سی کمیٹی قائم کی ہے۔اس میں سب اسٹیک ہولڈرزشامل ہوں گے،فوج کا بڑا کردار ہے،دنیا میں جتنے بھی سیلاب آتے ہیں، اس میں فوج بڑھ چڑھ کر کامکرتی ہے، کیونکہ فوج منظم ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کیلئے تاریخی پیکج 1100ارب کا لے کر آئے ہیں، اس میں وفاق اور صوبہ ملکر فنڈ دے رہا ہے۔ کراچی میں پانی کا مسئلہ حل کریں گے۔ ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں اگلے تین سالوں میں پانی کا مسئلہ حل ہوجائے، نالوں کا مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالے صاف کرے گی۔ سیوریج سسٹم کراچی کا بڑا مسئلہ ہے، اسی طرح سالڈ ویسٹ بھی بڑا ایشو ہے، گیارہ سو ارب کے پیکج سے اس کو بھی ٹھیک کریں گے، کراچی کے ٹرانسپورٹ، سڑکوں اور بی آرٹی کی لائنز کو بھی اسی پیکج سے ٹھیک کریں گے۔ کراچی کے لوگوں کو بڑے مشکل حالات سے گزرنا پڑا ہے،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے تمام مسائل کا حل اس کمیٹی کے ذریعے کریں گے۔ کراچی میں وفاق اور صوبائی حکومت کے ادارے تھے، یہ رکاوٹیں تھیں،لیکن اب وفاق، صوبہ اور ملٹری سب ملکر کراچی کیلئے کام کریں گے۔ اب کراچی کے تمام زیرالتواء مسئلے بھی حل ہوجائیں گے۔ اسی طرح کراچی میں سیلاب سے لوگ بڑے متاثر ہوئے ہیں، ہم بیٹھ کر تیاری کررہے ہیں کہ کس طرح سندھ، بلوچستان، گلگت، چترال اور کے پی میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو ریلیف دیں ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کیخلاف سب نے ملکر کام کیا، اسی طرح کراچی کیلئے بھی شارٹ ، لانگ اور مڈٹرم پلان ہے۔ ایک سال میں پہلا فیز اور تین سالوں میں سارے فیز میں کام مکمل ہوجائے گا۔

FOLLOW US