نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکند نیروان نے مغربی ہمالیہ میں ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود کہا ہے کہ چین کے ساتھ سرحد پر جاری تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق لداخ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ مسائل کو مکمل طور پر مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی)کے حالات کسی حد تک کشیدہ ہیں’ اور بھارت نے متعدد علاقوں میں چین کی کسی بھی سرگرمی کو روکنے کے لیے اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں۔