Thursday November 28, 2024

بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

مانچسٹر (ویب ڈیسک) قومی ٹی ٹونٹی اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا، بابر اعظم، ویرات سے زیادہ گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئے جب کہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔ سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ بابر اعظم 100 اننگز میں 34.3 بالز کھیل کر آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے گزشتہ روز سمرسیٹ کی جانب سے وورسٹر شائر کے خلاف 42 رنز سکور کیے تھے ۔ بابر اس سے قبل بھی سمر سیٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سنچری کی مدد سے 578 رنز سکور کیے تھے ۔ بابراعظم 2 ستمبر سے 4 اکتوبر تک سمرسیٹ کی نمائندگی کریں گے اور انگلش ٹی ٹونٹی لیگ کے آخری 7 میچز اور ناک آوٹ راونڈ کیلیےدستیاب ہوں گے۔

FOLLOW US