Friday November 29, 2024

پی آئی اےکےلئے اربوں روپے کا خسارہ ناقابل برداشت ہوگیا ملازمین اور طیاروں کے عملے کو بری خبر سنا دی گئی،

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ میں پروازوں کی بندش کے پیش نظر پی آئی اے انتظامیہ نے یورپی ممالک میں تعینات عملہ واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی جانب سے یہ فیصلہ یورپ میں عائد پی ائی اے کی پروازوں پر پابندیوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے، یورپی ممالک میں تعینات عملہ اب واپس بلایا جائے گا۔یورپی ملک میلان، اوسلو، کوپن ہیگن اور بارسلونا سے عملہ واپس بلا یا جائیگا،اس فیصلے سے یورپ

اسٹیشنز سے عملے کی واپسی سے اخراجات میں کمی ہوگی۔ یورپ اسٹیشن کو پی آئی اے کے جنرل سیلز ایجنٹ آپریٹ کریں گے۔ عملے کی واپسی کے لیے احکامات جلد جاری کیے جانے کا امکان ہے۔ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ عملے کی واپسی کے لیے رواں ہفتے احکامات جاری کر دیے جائیں گے، یورپ کے 4 ممالک سے عملے کو واپس بلایا جارہا ہے۔خیال رہے کہ پروازوں پر پابندی یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے جولائی میں عائد کی تھی۔ یورپ کے لیے آپریشن کی بندش سے قومی ایئرلائن کو رواں سال اربوں روپے سے زائد کے نقصان کا اندیشہ ہے، پی آئی اے نے اس سال ریونیو کا ہدف 196 ارب روپے رکھا تھا۔

FOLLOW US