Thursday November 6, 2025

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کی ملکی موسمی صورت حال سے آگاہ کردیا

اسلام آباد ۔ (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم سندھ، بالائی خیبر پختونخوا،شمال مشرقی/ جنوبی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی پنجاب میں چند مقا مات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی/ وسطی پنجاب، سندھ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوااور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش کراچی میں گلشن حدید 84 ملی میٹر، ٹھٹھہ 13، مٹھی 11، گڑھی دوپٹہ 7، راولاکوٹ 4، مظفرآباد 3، کوٹلی 2، سیالکوٹ 27، نارووال، خانیوال 17، مری 11، ساہیوال 5، منڈی بہاوالدین2، گوجرانوالہ، ملتان، قصور ایک ، کاکول 14، چیراٹ 11، سیدو شریف 7، مالم جبہ 6، کالام ایک ، بونجی 11، استور 7 اور چلاس میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ہے۔