اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وہ پرندہ جو 10ماہ تک دن رات مسلسل اڑتا رہتا ہے ، وہ اس دوران اپنی خوراک کیسے پوری کرتا ہے ؟۔۔۔ ابابیل دنیا کا واحد پرندہ ہے جسکی ایک نسل سال میں سے دس ماہ مسلسل دن رات محو پرواز رہتی ہے۔فضا میں اتنا لمبا عرصہ پرواز کے دوران ابابیل مکھیوں اور مچھروں کو کھا کر اپنی خوراک کی ضرویارت پوری کرتا ہے۔ پرندے کی دین اسلام کی تاریخ میں خاص اہمیت ہے کیوں کہ قرآن پاک کی سورہ فیل میں ابابیل کا ذکر آیا ہے. دنیا کے مختلف ممالک میں اس کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔ اس پرندے کی فطرت ہے کہ یہ موسموں کے اعتبار سے اپنا وطن بدل لیتا ہے۔
جنوبی ایشیاء میں اسکی کی ایک نسل ایسی بھی ہے جو پورا سال ایک ہی جگہ پر مقیم رہتی ہے۔ابابیبل مختلف آوازین نکال کر خوشی خطرے اور دیگر احساسات کا اظہار کرتا ہے۔محقیقن کے مطابق ابابیل کی ایک قسم کامن سویفٹ ہے۔کامن سویفٹ وہ واحد پرندہ ہے جو 10ماہ تک تسلسل کے ساتھ اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ اپنی خوارک دوران پرواز ہی حاصل کرتا ہے۔ابابیل 12سے 15سینٹی میٹر لمبا ہوتا ہے جو اپنی اڑان ہمیشہ جھنڈ کی شکل میں بھرتے ہیں۔گزرے وقتوں میں ابابیل کے گھونسلے پرانے گھروں کی چھتوں اور کنوؤں میں ہوا کرتے تھے۔وقت کے ساتھ ساتھ ان کے گھونسلے ناپید ہوتے گئے۔اب انکی بڑی تعداد افزائش نسل کےلئے نہر کی پلوں کے نیچے مٹی کے گھروں میں بسیرا کرتے ہیں۔یہ کالونی کی شکل میں درجنوں گھر تعمیر کرتے ہیں۔ گھروں کی تعمیر کے لیے نہر کنارے اپنی چونچ میں گیلی مٹی اٹھا کر بڑے مہارت سے گھر بناتے ہیں۔