Thursday November 28, 2024

کسانوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، وزیراعظم نے گندم کی امدادی قیمت میں اضافے کا حکم دے دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ملک میں برآمدی صنعتکاری کو فروغ دینے کے لیے میک ان پاکستان پالیسی پرعمل پیرا ہے. یہ بات انہوں نے یہ بات مختلف شعبوں کے برآمدکنندگان سے ملاقات کے دوران کہی وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے وفد میں پولٹری، چاول، پھل، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ادویہ سازی اور ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان شامل تھے ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قومی معیشت اورملازمت پیدا کرنے میں برآمد کنند گان کے کردارکی تعریف بھی کی.

وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کی رفتارمصنوعات پر زیادہ توجہ کے ذریعے برقرار رکھی جا سکتی ہے انہوں نے واضح کیا کہ حکومت برآمدات کوبڑھانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے پرعزم ہے‘وزیراعظم عمران خان نے دوران ملاقات خدمات سے متعلق برآمدات میں ملکی صلاحیتوں کوزیادہ استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا. وزیراعظم نے کہا کہ ایک قابل ماحول کی فراہمی کے ساتھ سرمایہ کاری پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت کی طرف گامزن ہے. برآمد کنندگان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جولائی 2020 کے مہینے میں کرنٹ اکاﺅنٹ سر پلس ریکارڈ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد عالمی سطح پرمندی کے بعد برآمدات میں مستقل اضافہ ہو رہا ہے‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری مصنوعات کو مسابقتی بنانے کے لیے مقامی صنعت کے خام مال پرعائد ڈیوٹیز ختم کردی ہیں انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کے لیکویڈیٹی ایشوزکو حل کرنے کے لیے رقم کی واپسی کا نظام ہموار کیا گیا.

دریں اثناءوزیراعظم کی زیرصدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کسانوں کیلئے آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانے کا حکم دیا‘اجلاس میں ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات کاجائزہ لیا گیا وزیراعظم کوصوبائی سطح پرقیمتوں میں کمی کیلئےاقدامات پربریفنگ دی گئی جبکہ ٹائیگرفورس کی جانب سے آٹے اور چینی کی قیمتوں پر معلومات پیش کی گئیں. وزیراعظم عمران خان نے قیمتوں کے یکساں نفاذ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے نرخ ناموں کو آویزاں کرنے کے احکامات جاری کر دیے، وزیراعظم نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نرخ ناموں کی دستیابی یقینی بنائے اجلاس میں گندم اورچینی کی دستیابی اورقیمتوں میں استحکام پربھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے کسانوں کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ سال گندم کی سپورٹ پرائس بڑھانے کا حکم دیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی زائد امدادی قیمت مقرر کرنے کا مقصد کسانوں کو فائدہ پہنچانا ہے واضح رہے کہ گندم کی درآمد کے ساتھ سندھ اور پنجاب میں گندم کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں، سندھ میں گندم کی قیمت 7 روپے کم ہو کر 46 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ پنجاب میں بھی قیمت 6.50 روپے گھٹ کر 48.50 روپے فی کلو ہو گئی ہے امپورٹرز نے بتایا تھا کہ گندم کی قیمت بین الاقوامی منڈی میں تقریباً 240 ڈالر فی ٹن ہے.

FOLLOW US