Thursday November 28, 2024

کراچی اور سندھ کے بعد اب پنجاب میں خطرناک صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ، فوری الرٹ جاری کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب میں سیلاب کا خدشہ، الرٹ جاری، سیکرٹری آبپاشی نے مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی اور چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ تفصلات کے مطابق صوبہ پنجاب میں مسلسل ہونے والی بارشوں کے بعد سیلاب کے خدشہ ظاہر کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا کہ گیا ہے کہ پنجاب میں دریاؤں اور ندی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ سیکرٹری آبپاشی کی جانب سے ہنگامی فیصلہ لیتے ہوئے مقامی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ جاری شدہ خط میں کہا گیا ہے کہ دریائے راوی اور چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، سرگودھا، جہلم سرکل، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن انتظامیہ ضروری انتظامات کرے۔

سیلابی نالوں کا ایمرجنسی سروے کیا جائے اور فیلڈ کیمپ قائم کیے جائیں۔ واضع رہے کہ اس سے قبل بھی محکمہ این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی صوبہ پنجاب میں مون سون کا پانچواں سپیل داخل ہونے کے بعد ضروری اقدامات کرنے کی مسلسل ہدایت کی جارہی تھی اور اگست کے مہینے میں شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ آج کے روز مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے دریائے چناب میں نچلی سطح کا سیلاب دیکھا گیا ہے جس کے بعد انتظامیہ کا ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور یہ بھی واضع کر دیا گیا ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات سے نپٹنے کے لیے تیار رہیں۔ اب یہ خبرسامنے آئی ہے کہ سیکرٹری آبپاشی کی جانب سے باقاعدہ طور پر الرٹ جاری کر کہ مقامی انتظامیہ کر تحرک کردیا گیا ہے تاکہ اس سیلابی صورتحال سے نپٹا جا سکے اور بروقت انتظامات کر کہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچا جا سکے۔

FOLLOW US