Thursday November 28, 2024

دو برسوں میں جو کرنا تھا کرلیا۔! اب اپوزیشن حکومت کا کیا حشر کرنے جا رہی ہے؟ وزیراعظم کے انتہائی قریبی ساتھی نے پول کھول کے رکھ دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی کرپشن منی لانڈرنگ بچانے کیلئے پہلے دن سے حکومت کو بلیک میل کرنیکی کوشش کر رہی ہے۔ حزب اختلاف نے وزیر اعظم کے پارلیمنٹ سے پہلے خطاب پر ہی ہنگامہ آرائی شروع کر دی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت سنبھالنے کے بعد پہلے 5 منٹ میں ہی اپوزیشن نے کہہ دیا حکومت فیل ہوگئی ہے، کشمیر ہیڈلائنز میں تھا انہوں نے کنٹینر آگے کرکے کشمیر مشن کو پیچھے کرنیکی کوشش کی ،

شروع دن سے کورونا پر عمران خان کی بہترین حکمت عملی کو انہوں نے متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔کرونا کے حوالے سے حزب اختلاف کی پوری مہم عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش تھی،اب ایف اے ٹی ایف قوانین جن کا تعلق غریب سے ہے اس پر بھی بلیک میلنگ کر رہے ہیں، اس بلیک میلنگ کے بدلے میں اپنی کرپشن اور منی لانڈرنگ مقدمات سے چھٹکارا چاہتے ہیں، اپوزیشن نے جس طرح پرویز مشرف کے ساتھ این آر او کر کے مقدمات سے نجات پائی اسی طرح ہم سے بھی این آر او چاہتے ہیں، ان کا فراہم کردہ مسودہ اگر حکومت مان لے تو یہ خوش ہو جائیں گے اور سب اچھا ہوجائے گا،اپوزیشن آنے والے دنوں میں بلیک میلنگ کا ایک اور حربہ استعمال کرے گی، اس ساری بلیک میلنگ کے پیچھے مطالبہ این آر او کا ہے جو وزیراعظم عمران خان انہیں کبھی نہیں دیں گے۔

FOLLOW US