Friday November 29, 2024

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کرا دیا

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 70 سالہ خاتون زخمی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقوں کو خاموش کروا دیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک 70 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے سیکٹر سبز کوٹ پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی گنوں کو خاموش کرا دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی بزدل افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ اس سے قبل ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے فتح پور گاؤں کی 18 سالہ لڑکی شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہو گئے تھے۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

FOLLOW US