Thursday November 28, 2024

”یہ وہ مریض ہے جو بقول مریم صفدر کہ مرنے لگا تھا” نوازشریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز کی سڑک کنارے چہل قدمی کی تصویر پر شہباز گل کا ردعمل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے صاحبزادے حسن نواز کی تصویر شیئر کر دی ہے. ٹوئٹر سے جاری تصویر پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کہ” مرنے لگا“ تھا. وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ انہوں نے مال ،پانی، بزنس ،اولاد، علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے.

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دیدی ہے چیئرمین نیب نے احتساب عدالت سے زرداری کی 3 اور نوازشریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے فیصلے کی توثیق کردی تھی احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے نیب کی درخواست پرفیصلہ سنادیا. نیب نے موقف اپنایا تھا کہ نوازشریف اور زرداری نے غیرقانونی طور پرتوشہ خانے سے گاڑیاں لی تھیں جبکہ اس سے پہلے احتساب عدالت کے جج سید اصغرعلی نے کیس کی سماعت کی تھی اور آصف علی زرداری ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے تھے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے اعلان کیا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، عبد الغنی مجید اور انور مجید پر9 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی جب کہ نوازشریف کے متعلق فیصلہ25 اگست کو کیا جائے گا.

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا آصف زرداری نے آئندہ سماعت پرحاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی تھی جس کو مسترد کر دیا گیا احتساب عدالت نے ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کیلئے20،20لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا. نیب کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کے مطابق آصف زرداری کو بطور صدر لیبیا اور یو اے ای سے بھی گاڑیاں تحفے میں ملی تھیں‘آصف زرداری نے یہ گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کیں اورگاڑیوں کی15 فیصد ادائیگی جعلی اکاﺅنٹس کے ذریعے کی. احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو(نیب) کی استدعا پر توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ( ن) کے تاحیات قائد نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے نیب کے مطابق ملزمان نیب آرڈیننس کی سیکشن نائن اے کی ذیلی دفعہ دو، چار، سات اور بارہ کے تحت کرپشن کے مرتکب ہوئے ہیں.

FOLLOW US