Wednesday May 14, 2025

کراچی میں جشن آزادی کے اسٹال پر کریکر حملے کے نتیجے میں دھماکہ، متعدد افراد زخمی ہوگئے

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں کریکر بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ، شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں نامعلوم افراد کی جانب سے جشن آزادی کے اسٹال پر حملہ کیا گیا، 5 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں تشویش ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ منگل کی شب کو شہر قائد کے علاقے گلشن حدید میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے جشن آزادی کے ایک اسٹال پر حملہ کیا گیا۔ حملہ آور اسٹال پر کریکر بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ حملے کے نتیجے میں اسٹال پر دھماکہ ہوا، جس کی زد میں آ کر 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔