Tuesday April 30, 2024

پاکستان میں کورونا اپنی موت آپ مرنے لگا، نئے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہونے لگی، مکمل اعداد و شمار کی تفصیل جانیئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں کورونا اپنی موت آپ مرنے لگا، نئے متاثرین اور ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے کمی ہونے لگی، مکمل اعداد و شمار کی تفصیل جانیئے۔پاکستان میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسزاوراموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 14 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار68 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 2 لاکھ 83 ہزار487 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 842 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 94 ہزار 223، سندھ میں ایک لاکھ 23 ہزار 246، خیبر پختونخوا میں 34 ہزار 539، بلوچستان میں 11 ہزار 835، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 301، اسلام آباد میں 15 ہزار 214 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 129 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 21 لاکھ 3 ہزار699 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 366 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 59 ہزار604 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 801 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 68 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 166، سندھ میں 2 ہزار 259، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 222، اسلام آباد میں 171، بلوچستان میں 137، گلگت بلتستان میں 55 اور آزاد کشمیر میں 58 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

FOLLOW US