Wednesday January 22, 2025

ایک بار نہیں نیب دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا، انکوائری سے میں نہیں گھبراتا، کوئی غلط کام کیا ہے، نہ کرنے دیں گے، عثمان بزدار بھی بولنے لگے

لاہور(ویب ڈیسک)ایک بار نہیں نیب دس بار بھی بلائے تو جاؤں گا، انکوائری سے میں نہیں گھبراتا، کوئی غلط کام کیا ہے، نہ کرنے دیں گے، ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔وزیراعلی ٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے میں 12 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔لاہور میں 154 کنال پر خصوصی
ٹیکنالوجی سے لگا رہے ہیں پودے ان سے 30 فیصد زیادہ آکسیجن پیدا ہوتی ہے ، پنجاب میں 520 مقامات پر پودے لگا رہے ہیں۔پرائم منسٹر کے 10 بلین پراجیکٹ میں بھرپور ساتھ دیں گے۔ راوی پراجیکٹ میں بھی پودے لگائے ہیں ۔وزیر عثمان بزدار بھی بولنے لگے۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہماری حکومت پرشروع دن سے ہی تنقید کی جارہی ہیں۔ ہمارے خلاف منظم پراپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوا۔ نیب میں بھی پیش ہوں گا۔ میں نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی۔ انکوائری سے نہیں گھبراتا،روزانہ ہزاروں فائلیں ہوتی ہیں۔ ہرفائل میرے پاس نہیں آتی،پروپیگنڈا کرنے والوں کو روز جواب دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام معاملات قانون کے مطابق چلارہے ہیں۔مخالفین اپنا کام کریں،ہم بھی اپنا کام کرتے رہیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب بڑا صوبہ ہے یہ نہیں کہہ سکتا کہ سب اچھا ہے۔جہاں جہاں مسائل نظر آتے ہیں،کارروائی کرنا ہمارا فرض ہوتا ہے،وزیراعظم نے دورہ لاہور میں ہماری انتظامیہ کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ جب ہمارا دامن صاف ہے تو ڈرنے کی ضرورت نہیں،ہر جگہ جائیں گے اورتفصیلات بتائیں گے،ہم نے نہ کوئی غلط کام کیا اور نہ ہی کرنے دیں گے۔نیب ایک نہیں 10 بار بھی بلائے گا تو جاؤں گااورہر چیزدکھاؤں گا ۔

FOLLOW US