Wednesday January 22, 2025

قسمت ہو تو ایسی ہو ، معروف امریکی شخصیت دائرہ اسلام میں داخل ، امام کعبہ شیخ السدیس نے کلمہ پڑھا کراسلام قبول کر وایا

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام دین ہدایت ہے اور یہ بس انہیں کو ملتا ہے جو اس کے سچے طلبگار ہوں ۔ یہ روشنی ہے اور صرف انہیں کو ععطا کی جاتی ہے جو راستہ دیکھنا چاہتے ہوں ۔ دنیا میں بہت سے مذاہب کے ماننے والے ہیں مگر دین اسلام میں جس تیزی سے دوسرے مذاہب داخل ہو رہے ہیں وہ بھی اپنی مثال آپ ہے ۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سیاح دائرہ اسلام میں داخل، امام کعبہ کے ہاتھوں اسلام قبول کرلیا، اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا،

تفصیلات کے مطابق میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کے ہاتھوں اسلام قبول کر لیا ہے،امریکی سیاح اسٹیو نے مکہ مکرمہ میں شیخ السدیس سے ملاقات کی اور کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ امریکی سیاح نے مسلمان ہو جانے پر خوشی کا اظہار کیا اور اللہ کا شُکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مُجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلیے کھول دیا۔اسٹیو نے کہا کہ انصاف پسندی ، رواداری ، ہمدردی ، اور رحم کی اسلامی تعلیمات نے انہیں بہت متاثر کیا جس کے باعث انہوں نے اسلام قبول کیا۔ اس حوالے سے امام کعبہ شیخ السدیس کلا کہنا ہے کہ اسٹیو کے ذہن پر دائمی اثرات در اصل اسلام کی پاکیزگی اور یہ اللہ تعالی کی وحدانیت کی عمدہ تعلیمات تھی۔ اسٹیو، جو میامی میں سیاحت کے شعبے میں کام کرتا ہے قریبی دوستوں کے ہمراہ سعودی شہر ابھا کے سیاحتی دورے پر تھا جہاں شیخ السدیس بھی اسی مقام پر موجود تھے۔ امام کعبہ کے پوچھنے پر بتایا گیا کہ ان کے پڑوس میں ایک امریکی سیاح رہ رہا ہے جس سے انھوں نے ملاقات کی اور آب زمزم ،کھجوریں اور سعودی کافی بطور تحفہ دیئے۔

FOLLOW US