پشاور(ویب ڈیسک ) پشاور تا کراچی ایم ایل ون لائن منصوبے کے پیش نظر5ہزار سے زائد تجارتی مراکز کو خالی کرنے کیلئے پانچ مہینے کی ڈیڈ لائن دیدی گئی۔ ہشتنگری ریلو ے پھاٹک ،فردوس ریلوے پھاٹک ، حاجی کیمپ ریلوے پھاٹک ، نوشہرہ ،خیر آباد ، اٹک ،سمیت مختلف مقامات پر تجارتی اور گھریلوعمارتوں کو گرایا جا ئیگا، جس کیلئے تاجرو ں سے پہلے ہی سٹامپ پیپر پر معاہدہ کیا گیا تھا، ایم ایل ون منصوبے کے پیش نظر دکانوں کو خالی کرنے کے نوٹسز تیار کرنے کاعمل ستمبر سے شروع کردیا جائیگا۔