Thursday November 28, 2024

پڑوسی ملک میں سینکڑوں مساجد کی مندروں گوردواروں میں تبدیلی، افسوسناک خبر آگئی

نئی دہلی (ویب ڈیسک)1947 کی پاک بھارت تقسیم کے بعد سے بھارت میں سیکڑوں مساجد ایسی ہیں جن کو مندروں اور گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا۔ بھارتی شہروں امرتسر اورہریانہ میں ایسی 16 تاریخی مساجد ہیں جن کو مسلم کمیونٹی کے احتجاج کے باوجود گوردواروں میں تبدیل کردیا گیا۔ بھارتی شہرحیدر آباد کے سیکریٹریٹ کی عمارت کوگرائے جانے کے دوران دو تاریخی مساجد کو بھی شہید کردیا گیا ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان خالدسیف اللہ رحمانی نے بتایا کہ جامع مسجد ہاشمی اور مسجددفاترمعتمدی کی شہادت پوری امت مسلمہ کیلئے تکلیف کا باعث ہے۔انھوں نے کہاکہ مسجد کسی متبادل جگہ پرنہیں بلکہ اسی جگہ تعمیرکی جائیں جہاں وہ پہلے موجود تھیں۔1947کی تقسیم کے بعد بھارت میں سیکڑوں تاریخی مساجد کو گوردواروں اورمندروں میں تبدیل کیا جاچکا ہے۔علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ مساجد کی شہادت پر پاکستانیوں کی تشویش سے بھارت کو آگاہ کیا جائے۔

FOLLOW US