Thursday November 28, 2024

بریکنگ نیوز: چینی صدر ژی جن پنگ کی پاکستان آمد، پاکستانیوں کو کیا بڑ ا سرپرائز دیا جانے والا ہے ؟ اینکر پرسن کامران خان نے بڑی خوشخبری سنا دی

کراچی (ویب ڈیسک )اینکر پرسن کامران خان نے بتا یا ہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں ۔مائیکرو بلاگن ویب سائٹ ٹوئٹر پر کامران خان نے کہا کہ چشم ماروشن دل ماشاد پاکستانی قوم کے اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد سب سے بڑے محسن ہمارے عظیم ترین ہمسایہ چین کے صدر ڑی جن پنگ پاکستان تشریف لا رہے ہیں CPEC ہو یا ہمارا مکار دشمن بھارت چین سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہمارے ساتھ کھڑا ہے صدر ڑی کا نا قابل فراموش استقبال ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کئے صدر ڑی جن پنگ کے جو جذبات ہیں پیار ہے

اسکا کوئی مقابل نہیں وزیر اعظم عمران خان ہوں یا افواج پاکستان کے سپاہ سالار جنرل قمر باجوہ حتی کے پوری پاکستانی قوم جب صدر ڑی انتہائی شیریں زبان میں ہمارے لئے گل و گلزار بکھیرتے ہیں تو ہماری خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق چینی سفیر یاؤ جنگ نے وزیرریلوے شیخ رشید کوایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا ایم ایل ون پاکستان میں سفری انقلاب لائے گا اور پاکستان چین تعلقات کومزید مضبوط کرے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے شیخ رشید سے چین کےسفیر یاؤ جنگ کی ملاقات ہوئی، جس میں چینی سفیر نے شیخ رشید کوایم ایل ون منصوبے کی ایکنک سے منظوری پرمبارکباد دی۔چینی سفیر نے کہا ایم ایل ون پاکستان میں سفری انقلاب لائےگا اور پاکستان چین تعلقات کومزید مضبوط کرے گا جبکہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون جدید ریلوے کی طرف پہلاقدم ہے، یہ منصوبہ ملک کے معاشی استحکام کا باعث بنے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون موجودہ حکومت کا فلیگ شپ اور ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پروگرام ہے، ایم ایل ون پر 6.8 ارب امریکی ڈالرلاگت آئے گی اور کراچی تا پشاور 1872 کلومیٹر تیز رفتار نیا ٹریک تعمیر ہوگا۔انھوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان عوام کے لئے ایک عظیم منصوبہ ہے ، منصوبے سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ملاقات میں چینی سفیر کی کوروناپرجلد قابو پانے پر حکومت پاکستان، ڈاکٹرزوطبی عملے کی بھی تعریف کی۔

FOLLOW US