اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اب کرونا سے انشا اللہ کوئی جان سے نہیں جائے گا ، ویکسین تیار، کتنے دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گی ،۔۔۔۔ آسٹریلیا کی ویکسین دو ہفتے میں پاکستان آ رہی ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائس چانسلر یو ایچ ایس ڈاکٹر جاوید اکرم کی جانب سے پاکستانیوں کے لئے خوشخبری دی گئی ہے جس میں ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا کی ویکسین 2 ہفتوں میں پاکستان میں ہو گی۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے ویکسین
پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا اشتراک چل رہا ہے۔ تاہم پاکستانی عوام کے لئے یہ خبر خوشخبری کی طرح آئی ہے۔ ایک طرف جہاں کورونا کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، وہاں ہی اب ویکسین بارے بھی اچھی خبریں موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ اگر ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میںکورونا وائرس کے 727 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اور21 افراد اس وبا سے جاں بحق ہوئے جن میں سے 18 افراد ہسپتالوں میں جبکہ 3 افراد گھروں میں قرنطینہ کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔