Thursday November 28, 2024

افغان صدر اشرف غنی طالبان پر نرم ہو نے لگے، عید الاضحی کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کر دیا

کابل(نیوز ڈیسک)افغان صدر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا۔عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم سے خطاب میں افغان صدراشرف غنی نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں سیزفائرکے اعلان کے جواب میں طالبان قیدی رہا کرنے کا حکم دیا۔اشرف غنی کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے طالبان اس سیز فائرکے اعلان کو مزید آگے بڑھائیں گے۔افغان صدر نے کہا کہ ان قیدیوں کو اگلے چار روزکے دوران رہا کیا جائے گا اور رہا کیے جانے والے یہ 500 طالبان قیدی اس فہرست میں سے نہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔افغان صدر کا کہنا تھا

کہ طالبان کی فراہم کردہ فہرست میں 400 قیدی انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کی رہائی کا اختیار بطور صدر ان کے پاس بھی نہیں ہے لہٰذا وہ اس معاملے پر جرگہ اور افغان قبائل سے مشورہ کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جنگ اور امن دونوں میں افغان حکومت کی پوزیشن مضبوط ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہےکہ طالبان امریکا سے کیے گئے معاہدے کے مطابق ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ طالبان نے جمعرات کے روز82 مزید قیدیوں کو رہا کیا جس سے رہائی پانے والوں کی تعداد ایک ہزارپانچ ہوگئی ہے۔

FOLLOW US