ممبئی (نیوز ڈیسک) سشانت سنگھ کو انکی گرل فرینڈ ریا چکرورتی ہراساں کر رہی تھیں، اداکار کی سابق گرل فرینڈ کا انکشاف انکتا لوکھنڈے نے سشانت سنگھ سے ہونے والی ‘چیٹ’ اداکار کے خاندان اور پولیس کو دکھا دی ہے جس میں سشنت نے انکتا کو میسج پر بتایا کہ وہ ریا کے ساتھ خوش نہیں ہیں کیونکہ ریا انہیں ہراساں کر رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ انکیتا لوکھنڈے جو سوشانت سنگھ راجپوت کی سابقہ گرل فرینڈ ہیں نے مبینہ طور پر بہار پولیس کو مطلع کیا ہے کہ مرحوم اداکار کافی ناخوش تھا کیونکہ ریا چکرورتی نے انہیں ہراساں کیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انکیتا نے یہ دعویٰ اس وقت کیا جب وہ پٹنہ میں سشانت کے اہل خانہ سے مل رہی تھیں۔ انکیتا نے پولیس کو بتایا کہ 2019 میں اپنی بالی ووڈ کی پہلی فلم “منیکرنیکا: دی ملکہ آف جھانسی” کی ریلیز کے وقت سوشانت نے اپنی اس وقت کی موجودہ گرل فرینڈ ریا کی جانب سے “ہراساں” ہونے کا ذکر کیا تھا۔ انکیتا کے مطابق سوشانت نے اسے بتایا تھا کہ وہ ریا کے ساتھ تعلق میں کافی ناخوش ہے اور اس تعلق کو ختم کرنا چاہتا ہے کیونکہ ریا نے اسے ہراساں کیا ہے۔
اس کے بعد اب سشانت سنگھ کے والد نے اپنے بیٹے کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کیخلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔ سشانت سنگھ کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ریا چکرورتی نے ان کے بیٹے کو دھوکہ دیا جس کے بعد اس نے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ریا چکرورتی نے اپنے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ کو ناصرف مالی طور پر دھوکہ دیا، بلکہ ذہنی طور پر اذیت بھی پہنچائی۔ پولیس نے اب اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بالی وڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کی حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور یہ بات بھی سامنے آئی کہ اداکار ڈپریشن کی 2 خطرناک بیماریوں میں مبتلا تھے جس کا وہ علاج بھی کروا رہے تھے۔