Thursday November 28, 2024

ندیم افضل چن کے استعفے کا امکان،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اگلا استعفی ندیم افضل چن کا متوقع ہے۔ پاکستانی سیاست میں آج ہلچل مچ گئی ہے۔ دو معاون خصوصی نے اپنے استعفیٰ دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ تاہم اب اینکر و تجزیہ نگار سید سمیر عباس کی جانب سے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگلا استعفیٰ معاون خصوصی ندیم افضل چن کا متوقع ہے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک کوئی مصدقہ خبر منظرعام پر نہیں آئی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تانیہ ایدروس اور ڈاکٹر ظفر مرزا بھی عہدے سے مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری تندہی اورایمانداری سے کام کیا۔ دوسری جانب ۔

واضح رہے کہ معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفیٰ ہو گئی ہیں تانیہ ایدروس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میری دہری شہریت پر تنقید کی گئی جس کی وجہ سے ڈیجیٹل پاکستان کا مشن مکمل نہیں ہو سکے گا، میں عہدے سے استعفیٰ دے رہی ہوں لیکن وزیراعظم عمران خان کے مشن پر بطور پاکستانی کام کرتی رہوں گی۔ تانیہ ایدروس کو وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے دیضیل میڈیا تعینات کیا تھا جس پر اعتماد کر اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے کہا گیاتھا کہ تانیہ ایدروس پاکستان میں دیجیٹل میڈیا کی بہتری کے لئے کام کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام میں تانیہ ایدروس کی شمولت پر تنازعہ کھڑا ہو گیا ۔

بتایا گیا کہ ڈیجیٹل پاکستان پروگرام کی بنیاد ایک ایسے ادارے کے نام پر رکھی گئی تھی جو کسی قسم کا کوئی منافع نہیں لے گی اور نہ ہی وہ حکومت پر بوجھ بنے گی، لیکن اسے سیکیورٹی ایکسچینچ کمیشن کے سیکشن 42 کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے جس نے کئی سوالات کو جنم دے دیا گیا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کو جن لوگوں کے نام پر رجسٹر کیا گیا ہے ان میں تانیہ ایدروس کے علاوہ جہانگیر ترین اور آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے سی ای او مدثر الیاس کا نام بھی شامل ہے۔ اس حوالے سے مقامی اخبار نے تانیہ ادروس سے بات کی تھی جس پر انہوں نے اخبار کے نمائندے کو بتایا ہے کہ میری شمولیت سے کسی قسم کو کوئی فرق نہیں پڑتا، اس فاؤنڈیشن کا مقصد حکومت کی مدد کرنا تھا، ہم حکومت سے کسی قسم کی کوئی امداد نہیں لیتے۔

FOLLOW US