لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے طیاروں نے گلگت بلتستان میں پروازیں شروع کردی ہیں اور کسی ممکنہ خطرے کے پیش نظر پاک فضائیہ مکمل طور پر الرٹ ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارت کو خبردارکیا گیا ہے کہ فرانس سے رافیل طیاروں کی خریدای جیسے معاملات سے پاکستان پوری طرح باخبر ہے۔ اپنے تبصرے کے دوران صابر شاکر کا کہناتھا کہ بھارت پر اس وقت امریکہ کا شدید دبائو ہے ،امریکہ چاہتا ہے کہ بھارت چین سے مکمل طور پر بائیکاٹ کی پالیسی اپنا کر الگ ہوجائے اور امریکہ سے جڑ جائے۔ جبکہ چین سے تصادم میں ناکامی سے توجہ ہٹانے کےلئے بھارت گلگت بلتستان میں کوئی کارروائی عمل میں لا سکتا ہے۔